Sunday, 17 May 2020

غزل Ghazal by Sye Iftikhar Ahmed Rahk

غزل
🌹🌷🌹🌷۔🌹🌷🌹🌷
اکیلی ساعتوں کے گھیرے میں رویا ہوگا
صنم کی یاد کے بستر پہ وہ سویا ہوگا
ستم زمانے کے وہ بھول نہ پایا ہوگا
دعاٸے بد سے دکھی دل کو بچایا ہوگا
جداٸیوں کی وبا سارے جہاں میں پھیلی
ولی ہی ہوگا صنم سے جدا ہویا ہوگا
وہ کیفیات جنہیں کوٸی نہ سہہ سکتا ہو
 حواس کوہ تلے رکھ خوب دبایا ہوگا
حیات و موت سے ارفع ہوا ہوگا وہ رشک
خدا کے عشق میں آپ اپنا ڈبویا ہوگا
🌹🌷🌹🌷۔🌹🌷🌹🌷
رشک

Ghazal غزل by Syed Iftikhar Ahmed Rashk

 غزل
🌹🌷🌹۔🌷🌹🌷
نعمت کی قدر تو ہوٸی پر نعمتوں کے بعد
وہ چاہنے لگا ہے مجھے فرقتوں کے بعد
تکلیف ہو بلا سے سبھی راحتوں کے بعد
نفرت نہ پاٸے کوٸی کبھی چاہتوں کے بعد
منزل کا تھا خیالِ حسیں ہمقدم مرا
اِک راستہ ہی راہ میں تھا راستوں کے بعد
یکتا ترین آپ میں تنہا ترین ہے
تنہاٸیاں نصیب ہیں سب عظمتوں کے بعد
سب اونچ نیچ جانوں زمانے کا خوبتر
پرسش کرے گا حال کی نہ دولتوں کے بعد
سنّاٹا چیخے، چاندنی گاٸے، ہوا ہنسے
احساس کا عروج رہے الفتوں کے بعد
خوش قسمتی ہے یا کہ ہے بدقسمتی یہ عشق
حسرت کی حسرتیں رہیں نہ حسرتوں کے بعد
ہے مال کا مآل کہ نیکوں کا کال ہے
کتنے قلیل ہو گٸے ہیں کثرتوں کے بعد
کُھل کے درِ وصال مُقفّل ہوا اے رشک
قسمت مری کُھلی تو سہی مُدّتوں کے بعد
🌹🌷🌹۔🌷🌹🌷
سید افتخار احمد رشک

AH JAIDI... QATA BY SYED IFTIKHAR AHMED RASHK

آہ جیدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
با ادب طنز جو لکھتا تھا قلمکار چلا
چاہنے والوں کو وہ چھوڑ دل افگار چلا
اب اماں کیسے ملے ہنستے ہوٸے شعروں کی
اپنے مداحوں کو کر غم میں گرفتار چلا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
از: سید افتخار احمد رشک